پاکستان
16 اگست ، 2015

وزیراعظم نواز شریف کی شجاع خانزادہ پر خودکش حملےکی شدید مذمت

وزیراعظم نواز شریف کی شجاع خانزادہ پر خودکش حملےکی شدید مذمت

اسلام آباد ......وزیراعظم نوازشریف نے شجاع خانزادہ سمیت 10افراد کی خود کش حملے شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی لائحہ عمل پورے عزم سے جاری رہے گا ،جاں بحق افراد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف بہادر قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، اللہ تعالیٰ خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔نوازشریف نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ادارے آخری دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں،ہماری حکومت قوم کے اتحاد و عزم سے آخری دہشتگرد تک کا پیچھا کرینگی۔

مزید خبریں :