16 اگست ، 2015
کوئٹہ ...... وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اٹک دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نےاٹک میں پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا ہے کہ یہ دہشتگردی کا بد ترین واقعہ ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی اٹک پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور قابل مزمت اقدام قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ اٹک کے گائوں شادی خان میں ہونے والے خود کش دھماکے میں وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ سمیت 9سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔