16 اگست ، 2015
اسلام آباد ......وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اٹک خود کش حملے جیسے دہشتگردی کے واقعات ہمارا حوصلہ کم نہیں کرسکتے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم متحدہے ،اس ناسور کو ملک سے ختم کرکے دم لینگے۔جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں اپنےمقاصد سےدور نہیں کرسکتیں،وہ لوگوں کی زندگیاں چھینے آئے ہیں۔پرویز رشید کا کہناتھا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں حاصل کی،دنیا ان کامیابیوں کی معترف ہے،ایسی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔