16 اگست ، 2015
راولپنڈی .....آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےوزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ڈیرے پر خود کش حملے میں وزیرداخلہ پنجاب سمیت 9سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو واقعے کی تحقیقات اور مجرموں تک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ شجاع خانزادہ ایک بہادر افسر تھے، پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے وزیرداخلہ پنجاب کی قربانی رائیگا ں نہیں جائیگی۔