16 اگست ، 2015
لاہور.......قصوراسکینڈل میں ملوث ایک ملزم کےبھائی کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کےخلاف ورثانےماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا،انہوں نےدھرنا دے کر کئی گھنٹے تک فیروز پور روڈ بلاک کئےرکھی۔ قصوراسکینڈل میں ملوث ملزم تنزیل الرحمان کےاہلِ خانہ اورعلاقے کے لوگ لاہورکےعلاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ ہاؤس کےباہر احتجاج کرناچاہتےتھے،پولیس نےانہیں دور ہی روک دیا،جس پر شرکاء نےفیروزپور روڈ پر دھرنا دےکرٹریفک بلاک کر دی،مظاہرین نےالزام عائدکیاکہ شفیق الرحمان کو8روز قبل پولیس نے گھر سےگرفتار کیا،تاہم آج انہیں اطلاع دی گئی کہ شفیق الرحمان کی لاش تھانا نشتر پارک کی حدود سے ملی ہے،ورثاء نےالزام عائدکیاکہ شفیق الرحمان کی ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی ،بعد میں سی سی پی او لاہورامین وینس کی طرف سے انکوائری کمیٹی تشکیل دینےکی یقین دہانی پرمظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔