دنیا
17 مئی ، 2012

سرحدی تنازع :ملکہ اسپین نے دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا

میڈرڈ …اسپین کی ملکہ نے سرحدی تنازع کے باعث برطانیہ کا دورہ منسوخ کر دیا۔برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی ملکہ صوفیہ نے اپنی برطانوی ہم منصب کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے جانا تھا تاہم سرحدی تنازع کے باعث ہسپانوی حکومت کی جانب سے ملکہ پر دباؤ تھا اور حکومت اس دورے کو غیر مناسب قرار دے رہی تھی ۔اس بناء پر ملکہ اسپین نے یہ دورہ منسوخ کر دیا۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قبل ازیں گذشتہ ہفتے اسپین کی وزارت خارجہ نے برطانوی سفیر کو طلب کر کے ملکہ برطانیہ کے صاحبزادے شہزادہ ایڈورڈ اور ان کی اہلیہ کے مجوزہ دورہ جبرالٹر کے بارے میں باقاعدہ شکایت کی تھی ۔واضح رہے کہ جبرالٹر پر اسپین اپنی ملکیت ظاہر کرتا ہے جبکہ برطانیہ اسے ملکیت قرار دیتا ہے ۔

مزید خبریں :