پاکستان
17 اگست ، 2015

مولانا فضل الرحمان آج ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو جائیں گے

مولانا فضل الرحمان آج ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو جائیں گے

کراچی.......جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حلیم کھانے کی دعوت دی گئی تھی جسے جے یو آئی نے قبول کرلیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آج کراچی پہنچیں گے ۔ وہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور دیگر اراکین اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ملاقات میں کراچی آپریشن اور مانیٹرنگ کمیٹی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

مزید خبریں :