پاکستان
17 اگست ، 2015

پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا10سالہ بیٹا اغوا

پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا10سالہ بیٹا اغوا

باجوڑ........پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مشیر برائے فاٹاآخوانزادہ چٹان کے 10 سالہ بیٹے کو باجوڑ سے اغوا کر لیا گیا ہے۔ اخوانزادہ چٹان کا کہنا ہے کہ انکے بیٹے کو گھر کے باہر سے کسی نے اغوا کیا۔آخوانزادہ چٹان کے مطابق انکا 10 سالہ بیٹا حسین شاہ اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا کہ باہر گاڑی میں موجود افراد نے حسین شاہ کو اٹھا لیا، آخوانزادہ چٹان کیا کہنا تھا کہ انکے گارڈز نے فائرنگ بھی کی لیکن وہ انکے بیٹے کو لے کر بھاگ گئے۔انہوں نے اپیل کی انکے بیٹے کی بازیابی کے لیے انتظامیہ فوری اقدامات کرے۔

مزید خبریں :