پاکستان
17 اگست ، 2015

دالبندین میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 ایف سی اہل کار شہید

دالبندین میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 ایف سی اہل کار شہید

دالبندین........دالبندین کے علاقے قلعہ کُرد میں دہشت گردوں کے حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین کے علاقے قلعہ کرد میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے تین ایف سی اہلکارشہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔

مزید خبریں :