17 اگست ، 2015
کوئٹہ.......حکومت بلوچستان نے وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر )شجاع خانزادہ کی شہادت پر آج بلوچستان بھر میں ایک روزہ سوگ ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے اٹک خودکش حملے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر )شجاع خانزادہ سمیت انیس افراد کی شہادت پر آج صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ،اس موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سوگ کی کیفیت ہے اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔