دنیا
17 مئی ، 2012

شام میں باغیوں کو مسلح نہیں کیا ، امریکا

واشنگٹن … اوباما انتظامیہ نے امریکا کی جانب سے شام میں باغیوں کو ہتھیاروں سے مسلح کرنے بارے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام صرف اور صرف ملک میں خونریزی اور تشدد کو فروغ دیگا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ واشنگٹن کا شام میں باغیوں کو مسلح کرنے میں کوئی کردار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے شام میں اپوزیشن کو ہمیشہ نان لیتھل معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ طبی سازوسامان سے متعلقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شام کو کوئی بھی معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے دیگر ممالک سے بھی مشاورت کی ہے اور ہمیشہ ان کی مشاورت سے فیصلے کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شام میں باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنا ملک میں خونریزی اور تشدد کو فروغ دینے کے مترادف ہے اور ہم ایسا کوئی بھی اقدام ہرگز نہیں اٹھائیں گے ۔

مزید خبریں :