پاکستان
20 اگست ، 2015

پاک بھارت جنگ ہوئی تو بھارت زیادہ نقصان اٹھائے گا، نیویارک ٹائمز

پاک بھارت جنگ ہوئی تو بھارت زیادہ نقصان اٹھائے گا، نیویارک ٹائمز

نیویارک.......امریکی اخبار نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل قریب یا پھر آئندہ چند برسوں میں جنگ ہوئی، تو بھارت پاکستان سے زیادہ نقصان اٹھائے گا۔ نیو یارک ٹائمز میں شائع ایک اداریہ کے مطابق پاک بھارت جنگ میں زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا، دونوں ممالک کشمیر کے معاملے پر احتیاط سے کام لیں۔ امریکی اخبار میں پاک بھارت کشیدگی پر اداریہ شائع کیا گیا، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت مشیروں کی سطح پر مذاکرات کا فائدہ اٹھائیں، کشمیر کا مسئلہ خطرناک فلیش پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان دونوں ملکوں کی کشیدگی بے قابو ہو کر ایٹمی صلاحیت کے حامل دوسرے ممالک میں نئی جنگ کا سبب نہ بن جائے۔

مزید خبریں :