انٹرٹینمنٹ
20 اگست ، 2015

ڈین شعبہ مینجمنٹ اینڈایڈمنسٹریٹیوسائنس کا ایان علی کومدعوکرنیکا نوٹس

ڈین شعبہ مینجمنٹ اینڈایڈمنسٹریٹیوسائنس کا ایان علی کومدعوکرنیکا نوٹس

کراچی.......سپر ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد کی وجہ سامنے آگئی، کچھ طلبا نے مصنوعات کی تشہیری مہم میں ایان علی کو مدعو کیا، ایان علی نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں تشہیری مہم میں حصہ لیا، انہیں طلبا نےیونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت کےبغیر مدعو کیا ۔ ذرائع کے مطابق شعبہ مینجمنٹ اینڈایڈمنسٹریٹیوسائنس کےڈین نے ایان علی کومدعوکرنےپرنوٹس لے لیا، ڈین نےتشہیری پروگرام منعقد کرنےوالےطلباکونوٹس جاری کردیے۔ ایان علی پر منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے جس میں وہ ضمانت پر رہا ہیں، اس لیے ایان کی طلبہ تقریب میں شرکت پر سوشل میڈیا پر تنقید کا ایک طوفان بھی امڈ آیا ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ایان کو طلبہ کے ایونٹ میں کیوں بلایا گیا؟ کیا جامعہ کراچی اور شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے اساتذہ طلبہ کے لیے ایان کو رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں؟ تاہم جامعہ کراچی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان کو طلبہ نے ذاتی طور پر بلوایا تھا۔

مزید خبریں :