صحت و سائنس
20 اگست ، 2015

آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام دل کے دورے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے،ماہرین

آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام دل کے دورے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے،ماہرین

لندن.......آٹھ گھنٹوں سے زیادہ کام کرنا دل کے دورے کا خطرہ بڑھادیتا ہے،نئی ریسرچ نے دفاتر میں دیر تک کام کرنے والوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ کچھ ملازمین کی مجبوری تو کسی کو آمدنی میں بہتری کی امید دیر تک کام کرنے پر آمادہ کرتی ہے،آٹھ گھنٹے سے زائد کام کرنے کا یہ روٹین آرام کی کمی کا باعث تو ہوتا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دل کے دورے کا خطرہ بھی تینتیس فیصد بڑھادیتا ہے، جیسے جیسے کام کا دورانیہ بڑھتا جاتا ہے،اسی رفتار سے اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں کی حالیہ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ہفتے میں 55 گھنٹوں سے زیادہ کام کرتے ہیں ، ان میں دل کے دورے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں تینتیس فیصد زیادہ ہوتا ہے ، جو ہفتے میں پینتیس سے چالیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔ پچپن گھنٹے سے زائد کام کرنے والوں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی 13فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :