صحت و سائنس
21 اگست ، 2015

خیبرایجنسی: انسداد پولیو اور انسداد خسرہ مہم دوسرے دن بھی جاری

خیبرایجنسی: انسداد پولیو اور انسداد خسرہ مہم دوسرے دن بھی جاری

خیبرایجنسی........خیبرایجنسی میں12 روزہ انسداد پولیو اور انسداد خسرہ مہم دوسرے دن بھی جاری ہے ۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز محمد آفریدی کے مطابق پولیو مہم کے ساتھ ساتھ خسرے کی بیماری کے پھیلاو ٔکی وجہ سے انسداد خسرہ مہم بھی کی جارہی ہے۔ 12 روزہ مہم میں 3 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو اور خسرہ سے بچاو کے ویکسین دی جارہی ہے۔تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسزکی نگرانی میں مہم چلائی جارہی ہے جبکہ ایجنسی میں 7سال بعد انسداد خسرہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :