دنیا
21 اگست ، 2015

جولائی گرم ترین ماہ، 2015ء گرم ترین سال ہے، سائنس دان

جولائی گرم ترین ماہ، 2015ء گرم ترین سال ہے، سائنس دان

نیویارک.......امریکی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جولائی کا مہینہ زمین کا گرم ترین مہینہ تھا،جبکہ سال دو ہزار پندرہ اب تک کا گرم ترین سال۔جون جولائی کے مہینوں میں گرمی ، حبس ، پسینے چھڑادینے والا شدید گرم موسم نارمل بات ہے لیکن اس بار تو اگلے پچھلے تمام رکارڈ ٹوٹ گئے۔ پاکستان میں تو گرمی نے قہر برسایا ہی ، امریکی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جولائی کا مہینہ زمین کا بھی گرم ترین مہینہ رہا۔ ماہرین اسے موسم میں آنے والا فرق قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا مسلسل گرم ہورہی ہے اور یہ ڈیٹا میں بار بار دیکھا جا رہا ہے۔ موسم اور سمندر کی تبدیلیوں کا جائزہ لینے والے امریکی ادارے نوآ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرم ترین مہینوں کا رکارڈ اکھٹا کرنے کا سلسلہ اٹھارہ سو اسی میں شروع ہوا تھا اور دو ہزار پانچ تک دس میں سے نو گرم ترین مہینے جولائی کے ہی رکارڈ ہوئے۔ سائنس دانوں کا یہ بھی کہنا ہےاب قطعی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ رکارڈ کے مطابق 2015 گرم ترین سال ہے۔

مزید خبریں :