انٹرٹینمنٹ
22 اگست ، 2015

فلم "ویلکم بیک "کے نئے کلپس ریلیز

فلم

نیویارک......2007ءمیں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ویلکم کے سیکوئل" ویلکم بیک" کے نئے کلپس ریلیز کر دیئے گئے ہیں ۔ انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سارے کر دار اور چہرے وہی ہیں جنہوںنے ویلکم میں اداکاری کے جو ہر دکھائے تھے صرف جان ابراہام اور شروتی حسن کا نیا اضافہ کیاگیا ہے۔ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور اس فلم میں نانا پاٹیکر ،انیل کپور کے علاوہ نصیر الدین شاہ اورڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کر دار ادا کر ہے ہیں جسے4ستمبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :