22 اگست ، 2015
واشنگٹن......امریکا اور بھارت کے مابین ہاٹ لائن سروس کا آغاز ہو گیا ہے ،ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کافیصلہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت کے دوران کیا گیا تھا جس کا مقصدباہم اعتماد سازی کے ماحول کو سہارا دینا ہے ۔ روس،چین،برطانیہ کے بعد بھارت امریکی صدر سے ہاٹ لائن شروع کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔بعض سیاسی حلقے امریکا اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کو چائے ڈپلومیسی کا بھی نام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت کے دوران نریندر مودی نے اپنے ہاتھوں سے امریکی صدر کو چائے بنا کر پیش کی تھی اور اسی دوران ہاٹ لائن کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔