22 اگست ، 2015
لاہور........ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے 122 کا الیکشن کالعدم قرار دئیے جانے کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ٹریبونل نے پورے الیکشن کو کالعدم قراردیا ہے، فیصلے پر کچھ تحفظات ہیں ، فیصلے میں ذمے داری مجھ پر یا عمران خان پر نہیں ڈالی گئی، ہمارے پاس اپنے تحفظات کے اظہار کے لیے عدالت ہے ، میں مسلم لیگ (ن)کا نمائندہ تھا اور ہوں، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا احترام کرتےہیں ، تنقید نہیں کریں گے، یہ معاملہ اب سیاسی ایشو نہیں رہا ، ڈپٹی اسپیکرمیری جگہ بیٹھ کرفیصلہ کریں گے۔