دنیا
23 اگست ، 2015

پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے سے اہم موقع گنوا دیا گیا، میر واعظ

پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے سے اہم موقع گنوا دیا گیا، میر واعظ

سرینگر........آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرنا چاہتا ہے، پاک بھارت مذاکرات کے منسوخ ہونے سے ایک اہم موقع گنوا دیا گیا ہے۔ میر واعظ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو فریق ماننے کو تیار ہی نہیں، کشمیری برسوں سے جانیں دے رہے ہیں، بات چیت کا منسوخ ہونا بد قسمتی ہے اور ساتھ ہی بھارت چاہتا ہے کہ کشمیریوں کو بولنے کا موقع بھی نہ ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری مسئلے کے فریق ہیں، تھرڈ پارٹی کا مطلب غیر ملکی ہوتا ہے۔

مزید خبریں :