پاکستان
23 اگست ، 2015

شب قدر : کار میں سی این جی سلنڈر کا دھماکا،ایک شخص جاں بحق

شب قدر : کار میں سی این جی سلنڈر کا دھماکا،ایک شخص جاں بحق

شب قدر.......شب قدر میں کار میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تحصیل شب قدر کے علاقے پشاور روڈ پر سی این جی پمپ پر کار میں سی این جی فلیگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث پمپ کا ملازم موقع پر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا،زخمی شخص کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :