23 اگست ، 2015
باجوڑ ایجنسی.......باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن کمیٹی اور پیپلز پارٹی کے رہ نما ملک محمد خان جاں بحق اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے زری میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا،دھماکے میں امن کمیٹی اور پیپلز پارٹی کے رہ نما ملک محمد خان موقع پر جاں بحق ہوگئے،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا،جبکہ تحصیل ماموند کے علاقے سپرے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے۔