پاکستان
23 اگست ، 2015

گاڑی سے کلاشنکوف کی گولیاں ملنے کی تفتیش میں پیش رفت

گاڑی سے کلاشنکوف کی گولیاں ملنے کی تفتیش میں پیش رفت

کراچی........کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گاڑی سے کلاشنکوف کی گولیاں ملنے کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق گاڑی تین ماہ قبل گاڑیاں کرائے پر دینے والا شخص گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیسذرائع کے مطابق جس گاڑی سے ساڑھے دس ہزار ایٹ ایم ایم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں وہ دستگیر کے رہائشی فیصل کی ہے جس نے دو سال قبل یہ گاڑی واٹر پمپ پر واقعہ رینٹ اے کار والے کو دے دی تھی ۔اس رینٹ اے کار والے نے گاڑی رضویہ سوسائٹی میں واقعہ ایک اور رینٹ اے کار والے کو تیس ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دے دی ۔ تاہم تین ماہ سے رضویہ سوسائٹی کا رینٹ اے کار والا شخص گاڑی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔اس نے گاڑی کے مالک فیصل کو گزشتہ تین ماہ سے گاڑی کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا۔ دوسری جانب گاڑی کے مالک تک پہنچنے کے لئے حراست میں لئے گئے دو افراد کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :