23 اگست ، 2015
اسلام آباد....... پاکستان نےافغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سرحد پار سے پاکستانی حدود میں راکٹ حملوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کو دفتر خارجہ طلب کر کے افغانستان سے پاکستانی حدود میں کیے گئے راکٹ حملوں پر شدید احتجاج کیا گیا ۔ پاکستان نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان ایسے حملوں کو روکنے کےلیے فوری اقدامات کرے ۔ خیبر ایجنسی میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید اور4 زخمی ہو گئے تھے۔