24 اگست ، 2015
کندھ کوٹ........ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افرادشدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق تنگ وانی کے قریب ڈیرہ سرکی کے مقام پر جعفر اور غلام قادر نامی افراد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث موٹر سائیکل تباہ اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔دونوں زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا .تشویشناک حالت ہونے کے باعث دونوں کو رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ۔