24 اگست ، 2015
ایبٹ آباد ........ایبٹ آباد میں تھانہ کینٹ کی پولیس نے ایک کارروائی کے بعد 11 سو لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او کینٹ پولیس سٹیشن ایبٹ آباد گلزار کان نے مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ گلستان کالونی کے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے 5 ڈرموں میں موجود 11 سو لیٹر شراب برآمد کر کے مکان کے چوکیدار ظہیر سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان اکافی عرصے سے شہر میں شراب فروشی کے دھندے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔