24 اگست ، 2015
شکارپور......شکارپور میں مسافر کوچ الٹنےسے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خان پور کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ،حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونےوالوں کی لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال شکار پور منتقل کیا گیا،ڈاکٹروں کے مطابق تشویشناک حالت کے پیش نظر دو زخمیوں کو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔