24 اگست ، 2015
سنسناٹی......سنسناٹی اوپن ٹینس کا ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جیت لیا، فائنل میں سربیا کے نووواک جووکوچ کو شکست ہوئی ۔امریکا میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع تھی۔پہلا سیٹ بھی دلچسپہوا جس میں فیڈرر نے جوکووچ کو ٹائی بریکر پر سات چھ کے اسکور سے مات دی۔لیکن دوسرا سیٹ یکطرفہ ثابت ہوا، اس سیٹ میں فیڈرر نے حریف کو دبا ؤ میں رکھا اور چھ تین کے اسکور سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ ومبلڈن کے فائنل میں شکست کے بعد یہ فیڈرر اور جوکووچ کے درمیان پہلا مقابلہ تھا جس میں فیڈرر نے حریف کو زیر کرلیا، فیڈرر مسلسل دوسری جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بار یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔