24 اگست ، 2015
لاہور..........لاہور میں انڈسٹریل ایریا میں نجی کورئیر کمپنی کے گارڈ نے ساتھی ملازم کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل ایریا روڈ پر واقع ایک نجی کورئیر کمپنی کے ویر ہاؤس پر تعینات ملازم شکیل قاسم کو سکیورٹی گارڈ نجات خان نے گولی مار کر قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔