24 اگست ، 2015
لاہور.......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر بات چیت کرینگے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال ، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ احمد حسان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف توانائی ، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کیلیے ملاقاتیں کریں گے ۔وہ اقتصادی راہداری کے تحت لگائے جانے والے منصوبوں پر بھی چینی حکام سے بات چیت کرینگے ۔ چین روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ سی پیک منصوبے سے پاکستان ہی نہیں پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔