26 اگست ، 2015
ملتان......پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دھاندلی کے واضح ثبوت الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے تھے،جیت کیلئے پرامید ہوں۔الیکشن ٹریبونل آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں، دھاندلی کے واضح ثبوت الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے تھے،دعا کرتا ہوں کہ فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئے۔ جہانگیرترین نےمطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران مستعفی ہوجائیں۔ اس موقع پر الیکشن ٹریبونل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے ،جو ڈھول کی تھاپ پررقص کرتےاورنعرے لگاتے رہے۔