26 اگست ، 2015
کوئٹہ......جمہوری وطن پارٹی کے بانی نواب اکبر بگٹی کی نویں برسی آج منائی جارہی ہے،ان کی جماعت کی اپیل پر صوبے کےمختلف اضلاع میں ہڑتال ہے ،بلوچستان ہائیکورٹ بار کی اپیل پر عدالتوں کابائیکا ٹ کیا جارہاہے۔جمہوری وطن پارٹی کی اپیل پر کوئٹہ میں جزوی طور پر شٹر ڈائون ہے۔ بروری روڈ،سریاب روڈ،سیٹلائٹ ٹائون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دکانیں بند ہیں۔ اندرون صوبہ مستونگ، خضدار، گوا د ر ،پسنی، دالبندین، آواران، نوشکی اور خاران سمیت مختلف علاقوں میں شٹر ڈائون ہڑتال کی وجہ سے کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں، پہیہ جزوی طور پر جام ہے۔مسلم لیگ ن نے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔نوا ب ا کبربگٹی کی برسی کےموقع پر بلوچستان ہائی کورٹ بار نے عدالتی کارروائی کے بائیکا ٹ کا اعلان کیا ہے،وکلا اعلیٰ ٰعدالتوں سمیت ماتحت عدالتو ں میں پیش نہیں ہورہے،بار رومز کے باہر سیاہ جھنڈے لہرا ئے گئے ہیں ۔