پاکستان
18 مئی ، 2012

کراچی: پرتشد واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق

کراچی: پرتشد واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق

کراچی ... کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد تازہ واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ گذشتہ روز پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں ٹمبر مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،سہراب گوٹھ کے علاقے میں قائم حسن نعمان کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،مقتول کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،اس سے قبل بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں کے ناکے پر فائرنگ کردی تھی،جس کے نتیجے میں تھانہ موچکو میں تعینات دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ،مقتولین پولیس اہلکاروں میں ہیڈکانسٹیبل محمد خان اور کانسٹیبل عارف شامل ہیں،ڈی آئی جی ویسٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ہونے والی فائرنگ سے دونوں پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے،ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انکی گرفتاری اور تعاقب کیلئے پولیس سرگرم ہوگئی ہے،دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ،اس سے پہلے بفروزن کے علاقے خواستی بروہی گوٹھ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن عدنان بروہی کے نام سے ہوئی، جبکہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں فائرنگ سے شاہنواز نامی شخص ہلاک ہوا۔

مزید خبریں :