پاکستان
26 اگست ، 2015

پاک بھارت بارڈر سیکیورٹی حکام اگلے ماہ ملاقات کریں گے

پاک بھارت بارڈر سیکیورٹی حکام اگلے ماہ ملاقات کریں گے

لاہور......ڈی جی پاکستان رینجرزاوربھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے آئی جی کے درمیان دوسری سالانہ میٹنگ 9سے 13ستمبر تک دلی میں ہوگی۔پاکستان رینجرز کے مطابق ستمبر میں ہونے والی ملاقات سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاکستان رینجرزاور بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کے نمائندے شریک ہوئے ، ستمبر میں ہونے والی میٹنگ بارڈرگراؤنڈ رولز 1961کے تحت معمول کی ملاقات ہوگی۔

مزید خبریں :