پاکستان
26 اگست ، 2015

جنرل راحیل شریف سےامریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

جنرل راحیل شریف سےامریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےامریکی سینٹ کام کے کمانڈرجنرل لائیڈ آسٹن نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔جنرل لائیڈ آسٹن نے خطےاورپاکستان کےامن کےلیےدہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکوسراہا۔ جنرل لائیڈ آسٹن نے شہدا کی یادگار پرحاضری بھی دی۔

مزید خبریں :