26 اگست ، 2015
کرم ایجنسی......کرم ایجنسی میں آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہوگیاہے ،علاقہ شلوزان کے 123 خاندان پانچ سال بعد دوبارہ پولیٹیکل حکام کے تعاون سے اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پاراچنار شاہد علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ گورنر خیبر پختون خوا سردار مہتاب احمد خان کی ہدایت پرکرم ایجنسی میں آئی ڈی پیز کی دوبارہ روانگی کا عمل شروع کردیاہے ۔شلوزان کے علاقے نرے تنگی سے تعلق رکھنے والے 123 خاندان جو 2010 میں اپنے علاقوں سے نقل مکانی کرکے صدہ ، ٹل، کوہاٹ ، پشاور اور راولپنڈی میں مقیم تھے،اپنے علاقوں کو واپس چلے گئے ہیں۔ شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ واپس جانے والے فی خاندان کو تین لاکھ روپے دینے کے علاوہ خوراک اور دیگر اشیاء اور خیمے بھی دئے گئے ہیں ۔