26 اگست ، 2015
اسلام آباد........ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا نے این اے154کی رپورٹ تیار کی تھی، آج کا فیصلہ اسی رپورٹ کی بنیاد پر آیا ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے جج نے نادرا کی رپورٹ کی توثیق کی ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے لودھراں کے حلقہ این اے 154 سے کامیاب صدیق خان بلوچ کو جعلی ڈگری رکھنے اور اثاثے نہ ظاہر کرنے پر نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے۔