پاکستان
26 اگست ، 2015

بلدیہ ٹائون فیکٹری کیس، تحقیقاتی ٹیم کو لندن جانے کی اجازت

بلدیہ ٹائون فیکٹری کیس، تحقیقاتی ٹیم کو لندن جانے کی اجازت

کراچی........ بلدیہ ٹائون فیکٹری کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو لندن جانے کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی منیر شیخ اور ڈی آئی جی سلطان خواجہ سمیت 4 ارکان کو لندن جانے کی اجازت دی گئی ہے، تحقیقاتی ٹیم لندن جاکر بلدیہ ٹائون فیکٹری کے مالکان کے بیانات قلم بند کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹائون میں جلائی گئی فیکٹری کے مالک واقعے کے بعد لندن چلے گئے تھے، سانحہ بلدیہ میں 250 سے زائد افراد جھلس کر ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :