26 اگست ، 2015
لاہور........پاکستان سپر لیگ کے انعقاد اور تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پی سی بی گورننگ باڈی کے ممبر نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 4 فروری سے 24 فروری تک دوحامیں ہوگی، پاکستان سُپر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑی شامل ہیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سُپر لیگ اسی نام سے ہوگی، ایونٹ میں 5 ٹیمیں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد حصہ لیں گی۔