کھیل
26 اگست ، 2015

باکسر عامر خان پاکستان میں باکسنگ کی نرسری لیاری پہنچ گئے

باکسر عامر خان پاکستان میں باکسنگ کی نرسری لیاری پہنچ گئے

کراچی........پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج پاکستان میں باکسنگ کی نرسری لیاری پہنچے، جہاں ان کا ایسا شاندار استقبال کیا گیاکہ وہ خود بھی حیران ہوگئے۔ باکسنگ کنگ عامر خان رینجرز کی سیکورٹی میں لیاری پہنچے، یہاں ان کے لیے شاندار استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا، مداحوں کا جوش و خروش عروج پر تھا، عامر خان کے لیے خاص طور پر رنگ تیار کیا گیا تھا۔ باکسنگ کنگ رنگ میں اترے بھی اور ایکشن میں بھی نظر آئے ، یہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ باکسنگ کھیلی۔ دوسری طرف عامر خان نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی میں باکسنگ کےفروغ سےمتعلق بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں :