26 اگست ، 2015
لندن.......لندن میں منی لانڈرنگ کیس کی بند کمرے میں سماعت ہوئی جس میں سرفراز مرچنٹ پیش ہوئے، لندن پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک ایم کیو ایم اور سرفراز مرچنٹ نے ضبط کی گئی رقم کے ثبوت فراہم نہیں کیے ، سرفراز مرچنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس اپنے پیسوں کے جائز ہونے کے تمام ثبوت موجود ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تحقیقات کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں ایم کیو ایم کے کسی رہنما کو طلب نہیں کیا گیا تھا، ایم کیو ایم کے کسی رہنما نے پیش ہونے کے لیے مہلت طلب نہیں کی،لندن پولیس نے کیس کی تفتیش کے لیے عدالت سے تین ماہ کا وقت مانگا ہے۔