پاکستان
26 اگست ، 2015

ڈیرا بگٹی میں ایف سی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرا بگٹی میں ایف سی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرا بگٹی.......بلوچستان کے ضلع ڈیرا بگٹی میں ایف سی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر اور اس کے سات ساتھی مارے گئے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق سوئی کے علاقے درینجن نالا میں سرچ آپریشن کیا گیا۔دہشت گردوں اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم بی آر اے کا اہم کمانڈر چھیلا ریش اپنے سات ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے پانچ ایس ایم جی ،دو دیسی ساختہ بم اور تیس کلو دھماکا خیزمواد برآمد ہوا۔ کارروائی میں ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

مزید خبریں :