26 اگست ، 2015
اسلام آباد .......ایف آئی اے کی پہلی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر لبنیٰ ٹوانہ کو کراچی ایئرپورٹ پر تعینات کردیا گیا ہے۔ لبنیٰ ٹوانہ 1999 سے سندھ پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہیں، سال 2000 میں وہ ایس ایچ او بنیں ،مختلف تھانوں میں کام کیا، لوگوں اور خصوصاً عورتوں کے مسائل حل کرائے۔ انھیں ایف آئی میں پہلی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ لبنیٰ ٹوانہ کا کہنا ہے کہ مسلسل جدوجہد ہی وہ راستہ ہے، جو خواتین کو دنیا میں اُن کا جائز مقام دلاسکتا ہے۔