پاکستان
26 اگست ، 2015

کرپشن ختم کرنی ہے تو ہزار اور پانچ ہزار کے نوٹ ختم کریں،ملک ریاض

کرپشن ختم کرنی ہے تو ہزار اور پانچ ہزار کے نوٹ ختم کریں،ملک ریاض

اسلام آباد....... پاکستان کے سو بہترین چیف ایگزیکٹوافسروں اورکمپنیوں کےناموں پرمشتمل کتاب مارکیٹ میں آگئی ہے۔ بحریہ ٹائون کےچیئرمین ملک ریاض کہتےہیں کہ کرپشن ختم کرنی ہےتوایک ہزار،پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ ختم کرناہوں گے۔اسلام آباد میں سی ای او کلب پاکستان اور منیجرٹوڈے نے 100بہترین کار کردگی دکھانےوالی کمپنیوں اوران کےسی ای اوز کےناموں پرمشتمل کتاب کی تقریب رونمائی کی۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ حکومت ان کمپنیوں کے بہترین تجربات سے فائدہ اٹھائے گی۔ بڑی کمپنیوں کے سربراہوں نےکہا کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے اوپر سے نیچے تک احتساب کایکساں نظام لانا ہوگا۔چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نےکہاکہ کاروباری افراد کوبلیک میل کیاجاتا ہے لیکن وہ ملکی ترقی میں کرداراداکرتےرہیں گے۔ سی ای او کلب کاکہنا ہے کہ وہ نجی شعبے کی ان کامیاب کمپنیوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا تاثر بہتر بنانے کیلئےکوشاں ہے۔تقریب کے اختتام پر کامیاب کمپنیوں کے سی ای اوز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیےگئے ۔ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو لائف لیڈر شپ ایوارڈ دیا گیا۔ سو بہترین سی ای اوز کتاب میں 15 دوراندیش رہنمائوں کےنام بھی شامل ہیں ۔

مزید خبریں :