26 اگست ، 2015
اسلام آباد.......مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر اچھلنے کودنے کی ضرورت نہیں، عمران خان کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ پھنس چکے ہیں، جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان ان تین حلقوں میں پھر ہار گئے تو کیا کریں گے؟