پاکستان
26 اگست ، 2015

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارکی لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارکی لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات

لندن.......وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے لندن میں برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں برطانیہ کو مطلوب افراد ، منی لانڈرنگ کیس اور نفرت انگیز تقاریر کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں :