26 اگست ، 2015
اسلام آباد........پاکستان نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا، اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نےگزشتہ چند ہفتوں کے دوران اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تفصیلات بتائی ہیں ۔ رواں سال جولائی اور اگست میں بھارت نے سو بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔