کھیل
26 اگست ، 2015

پی سی بی نے سزا یافتہ کرکٹرز کیلئے روڈمیپ جاری کردیا

پی سی بی نے سزا یافتہ کرکٹرز کیلئے روڈمیپ جاری کردیا

لاہور........اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز ٹیم میں کیسے آئیں؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے روڈمیپ جاری کردیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کے موجودہ کھلاڑی تینوں کرکٹرز سلمان بٹ، آصف اور عامر کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہیں، تینوں کھلاڑیوں کو کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کی مشروط اجازت مل گئی ہے، سلمان بٹ اور محمد آصف 16 ریجن کے کھلاڑیوں کو لیکچرز دیں گے، کوچ مشتاق احمد کرکٹرز کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے خصوصی سیشن کریں گے،ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کے معاملہ پر پی سی بی کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :