پاکستان
26 اگست ، 2015

ترین پہلے آزاد امیدوار سے ہارے، اب شیر سے ہاریں گے، پرویز رشید

ترین پہلے آزاد امیدوار سے ہارے، اب شیر سے ہاریں گے، پرویز رشید

اسلام آباد.......مقدمہ نہیں الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن کا فیصلہ سامنے آگیا، ذرائع کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون تینوں حلقوں میں دوبارہ انتخاب لڑے گی اور سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لے گی۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین پہلے آزاد امیدوار سے ہارے تھے، اس بار شیر سے شکست کھائیں گے، آج خوشیاں منانے والے جہانگیر ترین اپنی پارٹی کے جسٹس وجیہہ الدین کے فیصلے پر عمل کریں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انتخابی میدان میں اترے تو پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، تحریک انصاف کو انتخابی میدان سے فرار کا موقع نہیں دیں گے،انتخابی عمل سے بھاگنا تحریک انصاف کی روایت ہے، نون لیگ نے مقدمہ نہیں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :