26 اگست ، 2015
ملتان....... حلقہ این اے 154کی انتخابی عذرداری کے نتیجے میں تاخیر نےفریقین کوکئی گھنٹے تک بے چین رکھا۔انتظارکی گھڑیاں طویل ہوئیں تو کارکنان آپس میں گھتم گھتاہوگئے ۔جھنڈوں سے ڈنڈے نکالے اورایک دوسرے پر برسائے، کپڑے بھی پھاڑ ڈالے۔فیصلہ میں تاخیر،وقت گزرتا گیا، درجہ حرارت بڑھتا گیا، سیاسی پارہ چڑھتا گیا۔ آہستہ آہستہ الیکشن ٹریبونل ملتان کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے چند کارکن ، درجنوں میں اور پھر سینکڑوں میں جمع ہوگئے، تو تو میں میں اور نعرے بازی شروع ہوگئی، تکرار ہاتھا پائی میں بدل گئی، کارکن گھتم گھتا ہوگئے، ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے، کارکنوں نے جھنڈوں سے ڈنڈے نکال کر ایک دوسرے پر حملہ کردیا، پولیس تماشائی بنی رہی ، مشتعل کارکنوں کو سمجھاتی رہی اور ایک دوسرے سے الگ کرتی رہی۔